معذور افراد امدادی پرگراموں سے محرومی کا شکار ہے،عائشہ اکبر

Spread the love

حکومت وقت معزور افراد کی مالی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔معروف سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ معزور افراد امدادی پروگراموں سے محرومی کا شکار ہے چاہے احساس پروگرام ہو یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا وزیر اعظم سیلاب زدگان فنڈز ہیں ان میں معذور افراد کیلئے کوئی اسانی موجود نہیں ہے جو قابل افسوس ہے معزور افراد کی مالی مدد کرنا حکومت وقت کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے.معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا.کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتی ہوں کہ معزور افراد کیلئے کوئی جامعہ پالیسی بنائی جائے کیونکہ معزور افراد کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت وقت اور ادارے معزور افراد کے ساتھ مالی تعاون کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو معزور افراد کے ساتھ کسی ظلم و زیادتی سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت اور فلاحی ادارے معزور افراد کو ریلیف دینے میں کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں