اریب احمد مختار کے حکم پر شہر میں میونسپل انسداد تجاوزات سیل کی بڑی کاروائی

Spread the love

گلگت(پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر شہر میں میونسپل انسداد تجاوزات سیل کی بڑی کاروائی، متعدد افراد نرغے میں آگئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین، انکروچمنٹ انسپکٹر منظور حسین اور مونسپل فورس کے جوانوں پر مشتمل انکروچمنٹ سیل نے عوام شکایات پر جوٹیال بازار کے مختلف ایریاز میں تجاوزات کے خلاف زبردست کاروائی کی، کاروائی کے دوران روڈ کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا،دروان کاروائی سیکٹر مجسٹریٹ واضح کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اریب مختار نے سختی کے ساتھ حکم دیا ہے کے دونو جانب فٹ پاتھ کو تاجروں کے جانب سے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال پر دکان سیل اور مالکان پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے دکاندار حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور قانونی کاروائیوں سے بچیں کیومکہ ہم نے فٹ پاتھ کوتجاوزات سے ہر صورت کلیر کرنا ہے، انہوں نے ریڈی بانوں اور تاجروں کو ادارے کے جانب سے نوٹسز بھی دئے کہ صبح 8 بجے سے لے کر دن 4 بجے تک کوئی ریڈی فٹ پاتھ یا سڑک پہ نہ لائیں، روڈ کے دونوں اطراف کو کسی بھی ریڑھی بان نے ٹھیلا لگانے کی کوشش نہ کرے خلاف ورزی پر زمہ دارو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اینٹی تجاوزات سیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاؤن کریں اور شہر میں گرانفروشی، زائد منافع خوری، تجاوزات کرنے والوں کے خلاف میونسپل انسپکشن ٹیم اور میونسپل اینٹی تجاوزات سیل سے رابطہ کریں۔ تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر کے حکم پر گرانفرشوں، تجاوزات مافیا کے خلاف قانونی کاروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں