جہلم(اختر شاہ عارف) ضلع جہلم کی معروف فلاحی تنظیم “راہبر فاؤنڈیشن” جہاں اپنی دیگر ان گنت فلاحی و رفاہی خدمات کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی ہے۔وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے۔کہ یہ ہر سال غریب اور مستحق طلباء وطالبات میں فری سکول یونیفارم،شوز اور سکول بیگ سال میں دو بار عطیہ کرتی ہے۔اپنی اسی روایت کو برقرار رکھنے ہوئے “راہبر فاؤنڈیشن”نے تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم کی رہائشی مختیار احمد جو ریسکیو 1122 میں ملازمت کرتے تھے اور2020ءمیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے،کے چار بچوں کو سکول بیگ،سکول یونیفارم اور شوز کا عطیہ دیا۔اوراس بات کا اعلان بھی کیا کہ وہ شہید کے ان بچوں کو سال میں دو بار سکول بیگ،یونیفارم اور شوز عطیہ کیا کریں گے۔”راہبر فاؤنڈیشن “
کے سر پرست اعلیٰ چوہدری مطلوب حسین گجر کی کاوشوں کی بدولت سکول بیگ،سکول یونیفارم اور شوز کا یہ عطیہ “راہبر فاؤنڈیشن”کے فاؤنڈر ممبر نمبردار چوہدری یوسف اقبال ،چوہدری عثمان مطلوب،چوہدری یاسر حسین،اورعبدالغفورچوہان ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس نے ریسکیو 1122کےآفس جہلم میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے انجینئر سعید احمد کے حوالے کیا۔اس موقع پر بلال رضا بھی موجود تھے
