وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم اور پاک شفاف اپنے مخیر دوستوں کے تعاون سے سیلاب زدہ علاقوں میں فلاحی کاموں میں دن رات مصروف

Spread the love

حدیثِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
” بہترین صدقہ بھوکے کو کھانا کھلانا ہے”

وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم اور پاک شفاف اپنے مخیر دوستوں کے تعاون سے سیلاب زدہ علاقوں میں فلاحی کاموں میں دن رات مصروف عمل ہے اسی سلسلے میں “خدمت انسانیت دستر خوان تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان” میں مسلسل سترہویں دن بھی جت والا تونسہ شریف کی ایک زیر تعمیر مسجد اور مدرسہ میں جاری ہے۔ اس دستر خوان سے سیلاب زدگان اور مدرسہ کے بچے روزانہ مستفید ہو رہے ہیں تونسہ شریف میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے سیلاب زدگان کی مشکلات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے
آئیے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں آپ بھی کسی کی آس اور امید کی کرن بنیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں