ممتاز سماجی مذہبی شخصیت چوہدری خالد انور کنگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدینہ جامع مسجد اولڈہم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

Spread the love

ممتاز سماجی مذہبی شخصیت چوہدری خالد انور کنگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدینہ جامع مسجد اولڈہم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد انکے بھانجے بر طانیہ میں پولیس آفیسر عابد حسین اور دوست چودھری مہدی نے کیا جس کی صدرات مولانا ظہور احمد چشتی نے کی جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ پرنس نسیم نے آقا ئے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئےسابق مئیر اولڈہم کونسلر چوہدری ریاض احمد ، مسرت گروپ کے چئیرمین مسرت چوہدری ، پاک سرزمین پارٹی بر طانیہ کے چئیرمین چوہدری الطاف شاہد سدھو چودھری مہدی -محمود اختر ، عبد الرحمٰن خیال ، پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کے سابق سینئر نائب صدر راجہ امجد حسین -کونسلر شاھد مشتاق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کونسلر فدا حسین حاجی ظفر اور برطانوی پولیس میں خدمات انجام دینے والے چوہدری خالد انور مرحوم کے بھانجے عابد حسین کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور رفقا دوست احباب اور اہل خانہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا قاری خادم حسین چشتی کا کہنا تھا کہ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے پس پردہ غرباء اور بے سہاروں کی مدد کرتے تھے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے میں انکا کردار نمایاں تھا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ سابق مئیر کونسلر چوہدری ریاض احمد کا کہنا تھا کہ انکی کمیونٹی کے لیے بے پناہ خدمات تھیں میرے لیے مشعل راہ اور سیاست میں کامیابی کا انکا بڑا عمل دخل تھا۔ مسرت چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو جوڑنے میں انکا کردار مثالی تھا ایسے لوگ دنیا میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ چوہدری الطاف شاہد سدھو نے کہا جب بھی ان سے ملاقات کا شرف ہوا ہمیشہ کمیونٹی کے اندر صلح و صفائی کی بات کی کمیونٹی کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری خالد انور مرحوم کے بھانجے پولیس آفیسر عابد حسین کا کہنا تھا کہ وہ خاندان کے لیے قیمتی اثاثہ تھے کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کو فروغ دیا وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ امجد حسین عبدالرحمن خیال اور دوسروں کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کے قول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ امیر وہ ہے جسکے اچھے دوست ہوں چوہدری خالد انور مرحوم کے اندر ایسی صفت بہم موجود تھی ۔ سماجی شخصیت کے ساتھ کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں