خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں،رانا ثناء اللہ

Spread the love

اس بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال جدید طریقے سے کیا جائے گا۔وزیر داخلہ

اسلام آباد:(نمائندہ امبرین بلوچ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، اس بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال جدید طریقے سے کیا جائے گا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کو کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔
رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں