شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

Spread the love

شیخ رشید نے وزراء اور معاونین کے عہدوں پر 68 تعیناتیوں کو کلعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزراء اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ شیخ رشید نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا ء بن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔ شیخ رشید نے وزراء اور معاونین کے عہدوں پر 68 تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔ درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔ کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں