سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے 30 ارب ڈالر درکار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری

Spread the love

سیلابی صورتحال کے باعث فرانس سمیت مختلف ممالک نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو

نیویارک(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سیاست چمکا رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جنرل کی تعیناتی ایک انتظامی مسئلہ ہے جس کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے مگر عمران خان کی سیاست اسی ایک سوال کے گرد گھومتی ہے، وہ سیلابی صورتحال کے باوجود سیاست چمکا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور کام کررہی ہے۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث فرانس سمیت مختلف ممالک نے بھرپور تعاون کا یقن دلایا ہے، سیلاب کے بعد آئی ایم ایف کو نئی شرائط پر بات کرنی چاہئے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب کا خصوصی ذکر کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، اس بات پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔
 دوسری جانب بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کو انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی، عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔ پاکستان میں سیلاب سے 1500سے زائد اموات ہوئیں، سیلاب کی وجہ سے صحت اور خوراک کے مسائل پیدا ہوگئے، پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے30ارب ڈالر درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں