پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ ھمیں اپنی پاکستانی فوج پر فخر ھے

Spread the love

لندن (پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ ھمیں اپنی پاکستانی فوج پر فخر ھے ھماری افواج پاکستان نے عالمی دھشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی اور جیتی بھی اور دنیا کے قیام امن کے لئے پاکستان عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے80 ہزار سے زائد قیمتی جانیں گواییں۔ھماری اس قربانیوں اور کامیابی کو دنیا خصوصاً پڑوسی ممالک کو سہرانا چاہیے تھا۔ مگر بھارتی حکمران اور ان کی فوج گیڈر بھبکیاں دینے لگ گئیں گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا ھمارے شاھینوں ایسا سبق سکھایا جو رھتی دنیا تک یاد رہے گا ۔اور موجود ہ حالات میں جو چین کی فوج نے انڈین فوج کی جو درغت بنائی ھے اور اس کے بعد انڈین فوج نے بینر اٹھا کر جو احتجاج کیا ھے: ھمارے علاقے ھمیں واپس کرو : اس پر ہنسی آتی ھے ۔ کیا کسی ملک کی فوج بینرز اٹھا کر احتجاج کرتی ھے یا لڑتی ھے۔ اور کہاں ھیں نام نہاد بانی ایم کیو ایم جو انڈین ٹنکوں پر بیٹھ کر آنے کی باتیں کیا کرتے تھے اور آج بھی ملک دشمنوں سازشوں میں مصروف ھیں آن کو واضع پیغام ھے اوورسیز محب وطن پاکستانی وطن کے غداروں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ان کی تمام چالیں ناکام ہونگی اوورسیز پاکستانی پاکستان کی بقاء ترقی اور استحکام کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں