کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی سیلاب متاثرین کی امداد کی دوسری کھیپ کے لیئے نقد رقم کی امداد۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم نے سیلاب سے متاثرین کی امداد کی دوسری کھیپ کے موقع پرمبلغ تین لاکھ ستاون ہزار تین سو چھ روپے(RS,(3,57,306کا نقد رقم کا عطیہ دیا ہے۔اس سے پہلے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم سیلاب سے متاثرین کے لیئےدو لاکھ روپے کی مالیت کا راشن بھی بجھوا چکی ہے یاد رہے کہ ضلع جہلم سے پی ایم اے جہلم سے جو ڈاکٹرز کی ٹیم ان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گئی تھی اور وہاں فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا۔ اس میں کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ اور المرکز کونسل رجسٹرڈ کی ذیلی تنظیم میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی صدر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز بھی شامل تھیں۔جہاں انہوں نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا تھا اور مفت ادویات بھی دی تھیں ۔جسے ملکی سطح پر بیحد سراہا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں