سی ڈی سی المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرین کے لیئے مزید امداد کا فیصلہ ۔

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)سی ڈی سی (کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم المرکزجہلم میں زیرِ صدارت چوہدری جاوید اقبال منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری جاوید اقبال ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم ،سیدہ شاہدہ شاہ ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا ،محمحد امین میر ،ارشد محمود مبارک ،شاہد جلیل سیٹھی ،محمد ارشد احمد مرزا ،میجر(ر) ذرغون گل خان ،احسان شاکر،استاد عبدالرحمان مانی،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں مشترکہ مشاورت سے سیلاب سے متاثرین کے لیئے مزید امداد کی منظوری دی گئی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد اسد مرزا جن کی آنکھوں کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔علاوہ اذیں تمام مرحومین بالخصوص ادارہ المرکز کے مرحومین بانی ممبران کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فںانس سیکرٹری کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد سیلاب سے متاثرین کے حوالے سے کیمونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی اب تک کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم دو لاکھ کا راشن سیلاب سے متاثرین لوگوں کو بھجوا چکی ہے۔اور اب ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ مشہور فلاحی تنظیم”اخوت”کی وساطت سے بجھوایا جا رہا ہے ۔ان ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے عطیئے میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے پچاس ہزار روپے،ارشد محمود مبارک نے پچاس ہزار روپے،محمد امین میر نے پچپن ہزار روپے اور قیصر محمود ڈار نے دس ہزار روپے کا عطیہ سیدہ شاہدہ شاہ کی وساطت سے آج کے ماہانہ اجلاس میں موقع پر ہی دیا۔اس کے علاوہ المرکز جہلم کی ذیلی تنظیم میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کا عطیہ دیا گیا۔باقی کی رقم سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے ڈال کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ مشہور فلاحی تنظیم “اخوت”کی وساطت سے بجھوایا جا رہا ہے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس بار یہ نقد رقم کا عطیہ دیا جائے گا ۔تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کودوبارہ بحالی میں مدد مل سکے۔یاد رہے کہ کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم اب تک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیئے اب تک راشن سمیت ساڑھے سات لاکھ روپے(RS,750000) کی امداد فراہم کر چکی ہے۔اجلاس میں گزشتہ دنوں گورنمنٹ میجر منیر شہید سکول جہلم کینٹ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔علاوہ اذیں اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم نے اقبال لائیبریری روڈ پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول جہلم کے نزدیک لوگوں کی سہولت کے لیئے حال ہی میں بور کروا کر ا ایک ہینڈ پمپ لگوا کر دیا یے۔کیونکہ وہاں پانی کا مسلئہ تھا۔پانی کا ایک ایسا ہی مسلئہ اپوا سکول میں بھی ہے۔چنانچہ سیدہ شاہدہ شاہ نے کسی مخیر خاتون کی وساطت سے وہاں بور کروانے کے سلسلے میں بات کرنے کا وعدہ کیا ۔اجلاس کے آخر میں کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے سیدہ شاہدہ شاہ کی وساطت سے آئی ہوئی ایک معذور خاتون کو ویل چیئر کا عطیہ دیا گیا۔ یہ ویل چیئر ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم کی طرف سے موصول ہوئی تھی۔ ۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں