لنکا شائر T20 سپر لیگ کی کے چئیرمین صبا غوث سیکرٹری عابد ریاض اور شاہ نواز قمر کی جانب سے چوتھی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب اولڈھم کے ایمپائر ہال میں منعقد

Spread the love

لندن رپورٹ عارف چودھری
لنکا شائر T20 سپر لیگ کی کے چئیرمین صبا غوث سیکرٹری عابد ریاض اور چودھری محمد
شاہ نواز قمر کی جانب سے چوتھی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب اولڈھم کے ایمپائر ہال میں منعقد ھوئ آج کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لئے چندہ اکٹھا کیا گیا ممبر بر طانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی قونصل جنرل طارق وزیر مئیر بولٹن اختر زمان نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کر نے والوں میں کاروباری و مزہبی شخصیت چودھری شاہنواز قمر عرف شانی -جابر پٹیل -ریاض لودھی – نعیم چوہان- جنید احمد پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ جنرل سیکرٹری چودھری بلال گجر چودھری بابر اخلاق احمد سابق کرکٹر طارق محمود اور کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی بر طانیہ کے مشہور پلے سنگر شہر یار خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ٹورنامنٹ میں T30 جیتنے والی ASHTON WARRIORS اور T20 جیتنے والی Blackbun Knightriders کو خصوصی کپ اور کھلاڑیوں کو خصوصی شیلڈز دی گئیں اس موقع پر پاکستانی عوامی کونسل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی تقسیم انعامات کی تقریب کے ساتھ پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لئے چندہ اکٹھا کرنا بہت اچھا اقدام ہے دوسرے لوگوں کو بھی ایسے اقدام کرنے چاہئے ممبر بر طانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ صبا غوث عابد ریاض اور انکی ٹیم نے آج کے پروگرام کو پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ کرکے قابل فخر کام کیا ھے اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ھے کہ آج لوگ اس پروگرام میں اپنی فیملیوں کو ساتھ لے کر آئے ہیں مئیر بولٹن کونسلر اختر زمان نے T20 سپر لیگ نے پاکستانی کشمیری نوجوانوں کو بر طانیہ میں صحت مند سرگرمیوں میں انگیز کیا ھوا ھے خاص طور پر آج جہاں تقسیم انعامات ھے وہاں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ھونے والوں کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی جس کی اس وقت پاکستان کو بہت ضرورت ھے پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ اور محمد جاوید کا کہنا تھا کہ لنکا شائر سپر لیگ کا نوجوانوں کو کھیلوں میں مصروف رکھنا قابل ستائش اقدام ھے چوتھی سالانہ تقسیم انعامات پر خاص طور پر سیلاب زدہ لوگوں کے لئے فنڈ اکٹھا کر نا بہت اچھا قدم ھے T20سپر لیگ سپر لیگ کچ کے منتظمین چئیرمین صبا غوث سیکرٹری عابد ریاض اور چودھری شاہنواز قمر عرف شانی نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھمارے دونوں ٹورنا منٹ کا مقصد نوجوانوں کو بری سوسائٹی سے بچا کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر نا ھے آج فنڈ ریزنگ میں جتنی رقم اکٹھی ھوئ پاکستان جاکر سیلاب کے متاثرین میں خود تقسیم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں