وزیراعظم آزادکشمیر نے کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا 2022 کا افتتاح کر دیا

Spread the love

اس موقع پر چیف آرگنائزر خورشید احمد عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر، وزراء سیاحوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

کشمیر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا 2022 کا افتتاح کر دیا۔وزیراعظم نے ٹورازم گالا میں کلچرل ایکسپو کا بھی افتتاح اور دورہ کیا اور سٹالز کا جائزہ لیا۔4 روزہ ٹورازم گالا میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیاں ہونگی.کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا کے چیف آرگنائزر خورشید احمد عباسی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزراء، ممبران گورننگ باڈی، انتظامیہ، سیاحوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا.وزیر اعظم نے وادی کوٹلہ ٹاؤن پٹہکہ میں دریا پر 1 کلو میٹر سیاحتی پٹی بنانے کا اعلان کیا.وزیر اعظم نے کوٹلہ ویلی میں سیاحت اور روزگار کے فروغ کے لیے 6 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کوٹلہ ویلی میں صحافیوں اور تمام محکموں کے لیے ہٹس بنانے کا اعلان کیا.وزیر اعظم نے کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا کے زبردست انعقاد پر چیف آرگنائزر کو مبارکباد دی.وزیر اعظم نے پٹہکہ بازار اور کوٹلہ ویلی کے سیاحتی مقامات کے لیے واش رومز کا اعلان کیا.وزیر اعظم نے پٹہکہ بازار میں آدھا کلو میٹر سڑک مرمتی کا اعلان کیا.وزیر اعظم کا ریسکیو 1122 کی ٹرانسپورٹ کے لیے شیڈ بنوانے کا اعلان.وزیر اعظم نے کوٹلہ ویلی کے سیاحتی مقامات کے لیے پانی کی سکیموں کا اعلان کیا.کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی آرگنائزنگ اور حکومتی سرپرستی میں 4 دن ٹورازم گالا جاری رہے گا.وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کوٹلہ ویلی میں سیاحتی سڑکوں پر پلانگ پر کام شروع کرنے کا اعلان وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وادی کوٹلہ میں سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر حکومت جاوید بٹ، سینئر نائب صدر ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان، مختلف حکومتی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں