حکومت عوام کو ریلیف دینےکے بجائے ذلیل و خوارکر رہی ہے،صائمہ افغان

Spread the love

عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر

کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی کی معروف سوشل ورکر صائمہ افغان نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دے۔حکومت وقت کے وعدے صرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔عوام کو اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے مہنگائی عروج پر ہے الیکٹرک بل عوام پر بجلی گرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے ذلیل و خوار کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے عوام کے بنیادی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بروقت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ملکی عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے لیکن حکومت کے نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے اور اپنے اختلافات میں مصروف ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔معروف سوشل ورکر صائمہ افغان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوامی مسائل میں اضافے کی بجائے کمی اسکے عوامی مسائل حل کرنا حکومت وقت کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں