بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سیکورٹی فورس اہلکار شہید

Spread the love

سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔عظمی چوہدری

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں