چیف اکرام الدین کا بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے پر اظہار افسوس

Spread the love

تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجرز سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یورپ کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹس سمیت چھ فوجی اہلکار شہید ہوئے یاد رہے کہ حادثہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں پیش آیا یہ فوجی ہیلی کاپٹر ایک مشن پر تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چھ فوجی اہلکار شہید ہوئے یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد کے علاوہ نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحید، سپائی محمد عمران اور سپائی شعیب شامل ہیں۔اس موقع پر اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں