آشٹن گروپ کے چئیر مین حاجی عبدالقیوم مرزا یونس حاجی ازرم نے مقامی رگبی کلب میں پوٹھوہاری محفل شعر خوانی کا انعقاد

Spread the love

آشٹن (عارف چودھری)

آشٹن گروپ کی جانب سے مقامی رگبی کلب پوٹھوہاری محفل شعر خوانی کا انعقاد ۔ چوہدری احتشام اکرم گجر اور چوہدری حفیظ گجر نے عشق حقیقی و مجازی کے اشعار ترنم سے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا ۔ گڑے کی تال اور سازینے کی دھن جب فضاؤں میں بکھری تو اس نے پورے ہال کے ماحول کو رنگین بنا دیا پوٹھواری اشعار سے دلی لگاؤ رکھنے والے شائقین جو  برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے آئے داد دے بغیر نہ رہ سکے۔الحاج محمد اشفاق وارثی نے آقائے کائنات کی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کر کے محفل میں شریک افراد کی روح کو تازگی بخشی۔ آشٹن گروپ کے سینئر ممبر چودھری خادم حسین کی اچانک وفات پر انکی مغفرت کے لئے خصؤصی دعا بھی کی گئ اس موقع پر پاکستان سے خصوصی طور پر برطانیہ کے دورے پر آئے شعر خواں چوہدری احتشام اکرم گجر کا کہنا تھا کہ جب وہ برطانیہ آنے کی تیاری کر رہے تھے تو پہلا پروگرام آشٹن گروپ کے ساتھ طے پایا انکا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی دیار غیر میں اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ شعر خوانی سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہے ۔اشٹن گروپ کے روح رواں حاجی قیوم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ماں بولی پوٹھواری زبان کو فروغ دینے کے ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اس کے ساتھ لگاؤ کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ حاجی ازرم کا کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے بسنے والی کمیونٹی کے لیے پوٹھواری اشعار کی محفل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کا مادری زبان سے ناطہ جڑا رہے عرصہ دراز کے بعد ایک دوسرے سے میل جول کا موقع بھی ملا ۔ پروگرام میں شریک چودھری فیاض کا کہنا تھا کہ دوسرے شہر سے پوٹھواری اشعار کی محفل میں شرکت کے لیے آئے ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کے اندر اپنی ماں بولی سے لگاؤ کا رشتہ برقرار رہے مرزا خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایسی محفل کا مقصد اپنی مادری زبان کو فروغ دنیا اور نوجوانوں کو اس سے روشناس کروانا ہے ۔ محفل میں شریک دیگر شائقین جن میں نوجوان وقاص قیوم و دیگر  نے بھی ایسی محافل جو اپنی مادری زبان کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اس سے قربت رکھنے کا باعث ہوں خوش آئند قرار دیا ۔سیاسی کاروباری شخصیت میاں عبدالرشید -چوہدری جاوید ،چوہدری ارشد شیفیلڈ ،راجہ وحید لہڑی نے خصوصی شرکت بھی کی۔ مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں