کوئٹہ:(سید شاہ زیب رضا) محکمہ کھیل بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دسواں سندھ بلوچستان شہید ظاہر شاہ اوپن باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ نے ربن کاٹ کر کیا، ایونٹ میں سندھ بلوچستان کے میل فی میل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، افتتاح تقریب میں بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق خان اچکزئی، صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ، سید حفیظ آغا و دیگر شریک تھے, اس موقع پر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بلوچستان کے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے، نوجوانان کھلاڑی اگر کھیل کی طرف آئینگے تو نشوں سے دور رہیں گے اور بلوچستان مستحکم ہوگا، سپورٹس بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ کو اس شاندار ایونٹ کو سپونسر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی وجہ ہے اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انکو اس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کا موقع ملے گا، وہ ڈی جی کھیل درا بلوچ و سیکرٹری اسحاق جمالی کے شکر گزار ہیں جنوں نے اس شاندار ایونٹ کے لیے مالی امدار فراہم کی، ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہےگا جس میں بلوچستان اور سندھ کے کھلاڑی مدمقابل ہونگے ، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 2 اکتوبر کو منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلی بلوچستان ہونگے
