ٹرانسجنڈر بل کی منظوری قابل افسوس و قابل مذمت ہے،محمد نادر خان

Spread the love

بحثیت مسلمان سب کو حمایت کرنے کی بجائے اسکے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ ٹرانسجنڈر بل کی منظوری قابل افسوس و قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے اعمالوں کی سزا ہم قوم بھگت رہے ہیں بحثیت پاکستانی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کے ناطے ہر قسم کی سیاست اور ہر قسم کی فرقہ پرستی سے بالاتر ہو کر بحثیت مسلمان اس بل کی حمایت کرنے کی بجائے اسکے خلاف ہر فورم پر موثر آواز اور اقدامات اٹھانے ہونگے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پوری قوم اس بل کو مسترد کرنے میں بھرپور اور اہم کردار ادا کریں تا کہ ٹرانسجنڈر بل کی منظوری مسترد ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں