اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کا خواجہ جاوید اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Spread the love

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔

جن سے مل کر زندگی سے پیار ہو جائے وہ لوگ
آپ نے دیکھے نہ ہوں گے ہاں مگر ایسے بھی ہیں

جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ:خواجہ جاوید اقبال (تنظیم عمل) جب بھی ان کا نام آتا ہے تو ہر کوئی ان کی شخصیت کو سماجی حیثیت سے جانتا ہے . عرصہ دراز سے (تنظیم عمل) کے ساتھ کام کرتے رہے اور اپنی بے لوث خدمات سر انجام دیں، ضرورت مند افراد کو خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔ خود بھی سیکڑوں بار خون عطیہ کیا آج سماجی حلقے ان کے غم سے لبریز ہیں

۔دنیا میں تھےوہ عظمتَ کردارکی تصویر

تھے دین کی تصویر حیا کے تھے وہ پیکر

اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک اور ان کی پوری ٹیم ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے ہم اللہ تعالیٰ‌سے دعاگو ہیں‌کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائےاور انہیں‌ کروٹ کروٹ ‌ جنت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے , ان کی بے لوث ، بیمثال خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں