ایسے غلط بلوں کی منظوری سے ملک بھر میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے۔معروف سوشل ورکر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ پاکستانی قوم ٹرانسجنڈر بل کو مسترد کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوا ہے اور اس ملک میں صرف لا الہ الا اللہ کے نام پر زندگی گزانہ بہت ضروری ہے کیونکہ اسلامی ملک کے ایوان میں اس طرح کے بل منظور کرنا پاکستان اور پاکستانی قوم کی بدنامی ہے۔ پارلیمنٹ میں جو اسلام کے ٹھیکدار بیٹھے ہے کیا یہ سب اللہ کے احکامات اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیمات سے بے خبر ہے اگر بے خبر ہے تو اس طرح اسلام کے ٹھیکدار ہمیں نہیں چاہیے۔ معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایسے غلط بلوں کی منظوری سے ملک بھر میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے تمام پارلیمنٹ کے نمائندگان سے اپیل کرتے ہے کہ منظور شدہ ٹرانسجنڈر بل کو مسترد کریں اور بہترین مسلمان ھونےکا ثبوت دیا جائے۔
