ساہیوال مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر کاشف علی،ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے پولیس کے ساتھ مل کر مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔کاروائی کے دوران تقریبا 300 کلو گرام غیر قانونی مذبح گوشت موجود تھا جو چیکنگ کے دوران مضر صحت اور بدبودار پایا گیا۔ مضر صحت گوشت کو پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزمان وقاص،رجب علی اور عمیر والد اللہ رکھاکو گرفتار کر لیا۔ کاروائی کے بعد ڈاکٹر کاشف علی نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ ملزمان سے بغیر مہر،ناقص؛ بدبو دار اور مضر صحت بڑے جانور کا گوشت برآمد ہوا ہے جو کہ کہ پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں