طالب علموں کی زندگی میں اساتذہ کا بہت بڑا رول ہے۔پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد

Spread the love

یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں۔وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ دنیا کا کوئی مقام ایسا نہیں جہاں استاد ٹیچر یا معلم کی اہمیت اجاگر نہ ہو اور عزت نہ کی جاتی ہو انسانی زندگی میں ہر دن کی اہمیت ہے لیکن معاشرہ میں سال کے جن ایام کو خصوصی درجہ دیا گیا ہے ان میں ایک یوم اساتذہ ہے جو 5 اکتوبر کو ہر سال ملک میں منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اسکول، کالجس، اور یونیورسٹیوں میں مختلف پروگرامس ترتیب دیئے جاتے ہیں جلسوں کے ذریعہ استاد کی اہمیت اور عزت کو پروان چڑھانے کی باتیں ہوتی ہے استاد کے احترام کا درس دیا جاتا ہے جو قابل فخر ہے اج جو ہم کچھ بھی ہے اساتذہ کرام کی محنت کی وجہ سے ہی ہے.5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ طالب علموں کی زندگی میں اساتذہ اور کتابوں کا بہت بڑا رول ہے جس کے ذریعہ طالب علم ساری دنیا کے فن تہذیب و تمدن سے مالا مال ہوتے ہیں پاکستان کے تعلیمی اداروں میں یوم اساتذہ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے اساتزہ بھی اس موقع پر طلبہ کے حق میں دل کی گہرائیوں سے دعائیں کرتے ہیں اور انکے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں اور سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں