استاد کی صلاحیت اور محنت بچوں کا مستقبل طے کرتا ہے،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

ہر میدان کے جتنے بھی سپہ سالار پاتے ہیں وہ ٹیچر کی محنت کا ثمر ہوتے ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اساتذہ سماج کے اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں بچوں کی شخصیت سازی اور کردار سازی میں استاد کی دانش ورانہ صلاحیت اور محنت بچوں کا مستقبل طے کرتا ہے انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو زندگی دیتے ہیں لیکن استاد وہ بہترین شخصیت ہے جو بچوں کو زندگی کا گر سکھاتے ہیں سماج میں ہم جتنے بھی مذہبی رہنما اسکالرس، سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس غرض ہر میدان کے جتنے بھی سپہ سالار پاتے ہیں وہ ٹیچر کی محنت کا ثمر ہوتے ہیں 5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نئی نسلوں کو سنوارنے انہیں قوم و ملت اور ملک کی خدمت کے قابل بنانے میں استاد کی بہترین کارکردگی اور لگن و محنت ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں