مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں

Spread the love

لندن (عارف چودھری)

مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں،
مریم نوازپاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے ایون فیلڈ پہنچیں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے ہیں۔پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔

مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کو مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں