نیشنل پریس کلب میں خواجہ سرا قوانین 2018 کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

خواجہ سرا افراد کے تحفظ اور رائج الوقت قوانین کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔احتجاجی مظاہرین

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سول سوسائٹی کی تنظیموں نے کہا ہے کہ خواجہ سرا افراد کے تحفظ کے لئے 2018 میں تشکیل دیا گیا قانون اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین 1973 کے عین مطابق ہے جس میں واضع طور پر انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور  بلا امتیاز رنگ و نسل، عقیدہ، جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کی گئی ہے یہ قانون معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں ، تشدد اور غیر مساوی سلوک کے خلاف  ایک ڈھال ثابت ہوا ہے تاہم گزشتہ کچھ مہینوں سے اس قانون کو بعض حلقوں کی طرف سے متنازعہ قرار دیکر  اس قانون کے خاتمے اور اس میں ردوبدل کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں یہ بات پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کے حقوق کے لئے سرگرم ادارے فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ کے روز  نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خواجہ سرا قوانین 2018 کے حق میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب اور دیگر مقررین نے کہی مقررین نے کہا کہ اس قانون نے پاکستان میں رہنے والے تمام خواجہ سرا افراد کو نہ صرف برابر کا شہری تسلیم کیا بلکہ ان کے بنیادی حقوق بشمول  تعلیم، تحفظ۔ صحت، روزگار، ووٹ، عوامی عہدہ رکھنے کا حق، وراثت کا حق اور اجتماع کے حق سمیت انسانی حقوق کا تحفظ کیا مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں خواجہ سرا افراد کی تحفظ کا قانون منظور کیا  یہ ایک انتہائی اہم اور خوش آئند قدم تھا کیونکہ پاکستان میں ثقافتی اور روایتی طور پر قبول کئے جانے کہ باوجود خواجہ سرا افراد امتیازی سلوک اور ناروا رویوں کا شکار  رہے اور انہیں معاشی اور معاشرتی طور پر کبھی بھی مرکزی دھارے میں شامل نہیں کیا گیا 2018 کے اس قانون کو  پوری دنیا میں سراہا گیا اس قانون کے نتیجے میں خواجہ سرا افراد کی حوصلہ افزائی ہوئی اور وہ بلا جھجک تعلیم اور روزگار میں اپنی صلاحیتں منوانے لگے اس قانون کی بدولت والدین کے اندر بھی ایک شعور آیا جنہوں نے اپنے خواجہ سرا بچوں کو قبول کرنا شروع کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی عظمیٰ یعقوب نے کہا کہ فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز اس قانون کو ختم یا رد وبدل کرنے  پر  شدید تحفظات رکھتی ہے اور اسی مقصد کے لیے آج پر امن احتجاج کی کال دی گئی ہمارے اس  احتجاج کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے موجود  قانون کی اہمیت اور حمایت میں کھڑا ہونا ہے اور  شعور اجاگر کرنا ہے  اس پرامن احتجاج کے ذریعے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سرا افراد کو تحفظ دیا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام اور عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے جو خواجہ سرا افراد کے  جان و مال کے تحفظ کے لیے خطرناک ثابت ہو انہوں نے کہا کہ کہ اس قانون کے خلاف اشتعال اور نفرت انگیزی نہ صرف خواجہ سرا افراد کے لیے جان و مال کا خطرہ ہے بلکہ خواجہ سرا افراد کے حقوق کے کارکنان اور ادارے بھی شدید جانی و مالی خطرے سے دو چار ہیں ہم حکومت وقت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ  انسانی حقوق کے وہ کارکنان جو  صف اول  میں کھڑے ہو کر خواجہ سرا افراد کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں ان کے  تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کا سازگار ماحول فراہم کیا جائے قبل ازیں سول سوسائٹی کی تنظیموں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے متحرک افراد نے ایف ڈی آئی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور خواجہ سرا افراد کے تحفظ اور رائج الوقت قوانین کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں