ساہیوال(آصف ندیم )اسسٹنٹ کمشنر سفیان د لاور نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوکانیں کھولنے پر شہر کے مختلف بازاروں میں 9دوکانیں سیل کر دی ہیں -یہ دوکانیں دیپالپور بازار،صدر بازار،پاکپتن بازار،شربت بازار اور اردو بازار میں ہفتہ اور اتوار کی بندش کے باوجود کھلی ہوئی تھیں -انہوں نے تمام بازاروں کا دورہ کیا اور حکومتی احکامات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا -اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو استثنا ء کے بغیر کھولی جانے والی دوکانوں کو فی الفور سیل کر دیا جائے گا –
