پی ٹی ائی واحد سیاسی جماعت ہے جو سیاست سے ہٹ کر عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ورکر پی ٹی ائی
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ حکومت وقت سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہے جو قابل افسوس ہے حکومت وقت کے اقدامات صرف فوٹو شوٹ اور اخباری بیانات تک محدود ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر بیرونی ممالک سے اربوں ڈالرز اور یوروز مختص ہوئے ہے جو سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مختص ہوئے ہے ان متاثرین کو اپنا حق دینے میں کردار ادا کریں۔موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کی طرف گامزن کیا جو ملک اور ملکی عوام کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سیاست سے ہٹ کر عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشن ہی عوامی خدمت ہے عمران خان جو کچھ کر رہے ہے وہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کر رہے ہے۔
