
وزیرآباد؛ – (طارق ملک بیورو چیف )محسن انسانیت کا جشن ولادت نئی نسل میں ربط رسالت کی مضبوطی کا باعث ھے. صاحب قرآن کی زندگی معاشرے کی رہبری کے لئے بہترین نصاب ھے. بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت ھمارا نصب العین ھے.ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الہی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین سیٹھ اسد الہی نے ماڈل ھائی سکول وزیرآباد میں سالانہ محفل میلاد شریف سے خطاب کرتے ھوئے کیا. پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود اور سینئیر کوارڈینیٹر مس سعدیہ ملک نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لئے مضبوط کردار کی حامل نسل تیار کرنے کی ضرورت ھے اور اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ھے کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت پر زور دیکر ملک میں روشن خیال قوم کی بنیاد رکھیں. محفل میں سکول کے طلباء محمد کاشف ملک،ایشال فاطمہ، محمد ابراہیم میرب یوسف عائشہ اسلم اور دیگر نعت خواں طلباء و طالبات نے آقائے نامدار مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ عقیدت پیش کیا. نقابت کے فرائض محمد شعیب قادری اور مس ھاجرہ نے سر انجام دئیے. درود و سلام کے بعد شرکاء اور سٹوڈنٹس میں تبرک اور کھانا تقسیم کیا گیا.
