سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے معروف عالم دین مولانا ہارون معاویہ کا خصوصی خطاب-
میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسجد حمزہ تعلقہ اسپتال میرواہ گورچانی میں سالانہ عظیم الشان “سیرت النبی ﷺ کانفرنس” کا انعقاد زیر صدارت حاجی غلام قادر نوحانی منعقد ہوا – سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے میرپورخاص کے معروف نوجوان عالم دین حضرت مولانا ہارون معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ وجہہ تخلیق کائنات ہیں – آپ ﷺ کا دنیا میں آنا بھی بے مثال ہے اور دنیا سے پردہ فرمانا بھی بے مثال ہے – نبی مہربان ﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے -آپ ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری کے ساتھ ہی ظلمت کے بادل جھٹ گئے اندھیروں و ظلمت میں ڈوبی ہوئی دنیا میں ہر طرف اجالا ہی اجالا آ گیا جس دن حضور اکرم ﷺ دنیا میں تشریف لائے اس دن اللہ رب العزت نے پوری دنیا میں بیٹے پیدا فرمائے – انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے دنیا و آخرت کی تمام پریشانیوں کا حل اللہ کریم کے احکامات اور آپ ﷺ سنت مبارکہ میں مضمر ہے اس موقع پر مولانا خورشید عالم ،مولانا احسان فاروقی ،قاری وقار احمد راجپوت اور دیگر نے بھی خطاب جبکہ معروف ثنا خواں مولانا سجاد قاسمی نے حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا آور سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں چار چاند لگا دیئے- کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کو طعام پیش کیا گیا-
