پاک سرزمين پارٹی عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،شبیر احمد

Spread the love

لندن ( عارف چودھری)

پاک سرزمين پارٹی عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاک سرزمين پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین شبیر احمد قائم خانی نے لندن میں ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عشائیہ میں پاک سرزمين پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا پی ایس پی یوکے سیکریٹری جنرل امیر فیصل اعوان جوائنٹ سیکریٹری ریحان آرائیں لندن کے جنرل سیکریٹری فہد وارثی, حماد جمیل اور دیگر بھی شامل تھے ۔ شبیر احمد قائم خانی نے مزید کہا جب تک بلدیاتی الیکشن متواتر نہیں ہوتے اور اٹھارویں ترميم کو اس کی روح کے مطابق یوسی لیول تک این ایف سی ایوارڈ اور پی ایف سی ایوارڈز منتقل کر نہیں دئے جاتے عوام ظلم کی چکی میں پستی رہے گی ۔ برطانیہ اور ترقی یافتہ ممالک نے ترقی بلدیاتی اداوں اور نظام کو مضبوط کر کے حاصل کی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے پاکستان کی تین بڑی جماعتيں جنرل الیکشن کی بات تو کرتی ہے مگر بلدیاتی الیکشن کی بات نہيں کرتی کیونکہ ان کے تمام مفادات اسی میں ہیں کہ عوام کو بنیادی مسائل میں الجھائے رکھوں تک کہ وہ سر اٹھا ہی نا سکے ۔وائس چیرمین شبیر قائم خانی نے صحافيوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف پاک سرزمين پارٹی کے پاس موجود ہے ۔ پاکستان کے ماضی کے حالات اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا تمام داروں مدار اس بات پر ہی مرکوز رہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹا یا جائے اور انہیں اقتدار میں لایا اور وجہ ہمیشہ ہی کرپشن ,اقرباء پروری,مہنگائی اور اپنے اختيار ات کا ناجائزااستعمال رہا ہے ۔مگر اس کے مقابلے میں عوام پر ھمیشہ سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور مہنگائی کے بم ہمیشہ گرائے جاتے رہے اور روز بروز گرائے جا رہے ہیں اور پاکستان دن بدن مزید عالمی اداروں کا قرض بڑھتا جا رہا ہے یہ قرض کون اتارے گا؟ اس طرح تو گھر کا نظام نہیں چلتا حکمران ملک پاکستان کو کس ڈگر پر ہے کر جا رہے ہیں ۔امیر امیرتر اور غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے ۔ پاک سرزمين پارٹی چاہتی ہے جبیسے جنرل اور صوبائی الیکشن متواتر ہوتے ہیں اسی طرح بلدیاتی الیکشن کو بھی جنرل الیکشن کے ساتھ جوڑ دیا جائے اور جب تک بلدیاتی الیکشن نا کروا دئے جائیں جنرل الیکشن بھی نا کروائے جائیں اور بلدیاتی الیکشن ان کے اداروں کے حدود کاتائعین کر کے آٹھارویں ترمیم میں ہی ایک اور آئینی ترمیم پاکستان کے آئین میں تحریر کر دی جائے اور بلدیات کے حوالے ایک پورا چیپٹر تحریر کر دیا جائے تب ہی کہیں پاکستان کے 23 کڑورڑ پاکستانيوں کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں