پی ٹی ائی بلوچستان کے نائب صدر عالم کاکڑ کارکنان کی وفد سے ملاقات کر رہے ہیں

Spread the love

آئندہ انتخابات میں پی ٹی ائی چاروں صوبوں اور وفاق میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔نائب صدر پی ٹی ائی بلوچستان

امپورٹڈ حکومت پی ٹی ائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔عالم کاکڑ

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نائب صدر عالم کاکڑ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور لانگ مارچ سے خوفزدہ ہوکر پارٹی لیڈر شپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قائدین کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا،ملک اسوقت بحرانوں کا شکار ہے جس سے ملک کو نکالنے کا واحد حل ملک میں صاف اور شفا ف انتخابات کا انعقاد ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی عالم کاکڑ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ قوم کے مستقبل کا تعین کرے گا ہم سب نے مل کر اس مارچ کو کامیاب بنانا ہے عمران خان آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں انکے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں بلکہ وہ ملک اور قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے بھر پورتیاریاں کریں انشاء اللہ بلوچستان سے لاکھوں کی تعداد میں حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے پرکرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے مفادات کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے ہیں عوام نے انکا اصل چہرہ پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اورانہوں نے پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پی ٹی آئی لیڈر شپ کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کے ورکرز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور انکے ساتھ انسانیت سوز سلوک قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت فوری طور پر اعظم سواتی کو رہا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں