
جہلم (انیس الرحمن بٹ )ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب جہلم کا ماہانہ اجلاس کا انعقاد سرپرست اعلیٰ جاوا جی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت انیس الرحمن بٹ نے کی تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب جہلم کا ماہانہ اجلاس سرپرست اعلی عزیزاللہ بٹ کہ جاوا آفس میں منعقد ہواباقاعدہ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت مرزا سجاد نے کی اوراجلاس کی صدارت انیس الرحمن بٹ نےکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام صحافی بھائیوں کو جو اس ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب کے عہدے داران و ممبران ہیں ان کو مل کر یک جان ہو کر اور متحد ہوکر اایک واحد مثال بن کر دکھانا کہ ہم سوشل میڈیا ایک باوقار اور اعتماد ادارہ ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کے تمام عہدے داران کسی کے دباؤ میں نہ آئے ہم تمام بھائی اور دوست متحد ہیں اس اجلاس میں عہدیدران سرپرست اعلی عزیزاللہ بٹ چیئرمین شیخ ذوالفقار زلفی صدر انیس الرحمن بٹ نائب صدر مرزا سجادجنرل سیکرٹری محمد ادریس فنانس سیکرٹری راجہ تنویر کیانی آفس سیکرٹری محمد طیب بٹ موجود تھے۔
