این اے 31 پشاور، صوبائی حکومت نے مجھے ہروایا، غلام بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

Spread the love

الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی،مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا: رہنما اے این پی

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما  اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں غلام بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔
غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں۔
این اے 31 پشاور 5  کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت یقینی ہے۔اب تک کے 265 میں سے 256 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 56746 ووٹ لے کر آگے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 31711 ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں