ڈھوک جمعہ جہلم میں خواتین کے لیئے محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ۔

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں جہاں مختلف بہت سی جگہوں اور مقامات پر محافلِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد کا انعقاد ہو رہا ہے۔اسی طرح آج ڈھوک جمعہ میں بھی جہلم کی مشہور سوشل ایکٹیوسٹ سیدہ شاہدہ شاہ سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ضلع جہلم جو کہ مختلف فلاحی تنظیموں اور پاکستان تحریکِ انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی وائس پریزیڈنٹ بھی ہیں۔کی رہائش گاہ پر خواتین کے لیئے ایک پروقار اور اور بارونق محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔جس میں جہلم کی نامور نعت خوان خواتین نے ہدیہ نعت اور درود و سلام بحضور سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا۔محفل میں شریک عالم دین خواتین نے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا۔کہ آج سے صدیوں قبل جہالت کے انھدیروں سے دین حق کا ماہ کامل حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں یوں طلوع ہوا ۔کہ گمراہیوں اور جہالت کے گھور اندھیرے چھٹ گئے ۔اور چہار سو دین حق کی روشنی نے اجالا کر دیا۔یہ اسی ہادی بر حق صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا ہی اعجاز ہے ۔کہ آج دنیا کے اربوں مسلمان صدیاں گزر جانے کے بعد بھی دین حق کے پرچم تلے اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔اس محفلِ میلاد میں ضلع جہلم کی مشہور اور نامور سماجی اور سیاسی خواتین عہدیداران کے علاوہ علاقےکی خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل میلاد کے بعد تمام شرکاء خواتین کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔یوں مغرب کے بعد اس بابرکت محفل میلاد کا اختتام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں