صرف نام کی سیاست نہیں بلکہ عملی سیاست کی ضرورت ہے۔ صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ بہترین سیاستدان وہ ہے کہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے ملک اور عوام کیلئے سوچے اور عوامی مسائل و مشکلات کو سمجھے اور انکے حل کیلئے بروقت اقدامات کر سکے۔ اج کی سیاست صرف جھوٹ تک محدود ہے جھوٹا سیاستدان کبھی بھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتا اور اگر پہنچ بھی جائے تو وہ بہت جلد نیچے گر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سیاستدان کو چاہئے کہ بہترین انسان بنے کیونکہ بہترین انسان ہمیشہ بہترین سیاستدان بن سکتا ہے۔ انہوں نے ضمنی انتخابات کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر فرد کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہیے کیونکہ خدمت انسانیت ہے اور انسانیت سب سے بہترین مذہب ہے۔
