ضمنی انتخابات میں پی ٹی ائی کی جیت پر تمام ورکرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ورکر پی ٹی ائی
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہمیشہ ذلت و رسوائی کے بغیر کچھ نہیں ملا پی ڈی ایم نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ملک بنانے کیلئے کبھی سوچا بھی نہیں جو قابل افسوس ہے۔امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے لیکن ملکی عوام کو سوشل میڈیا تک کی کارکردگی نہیں بلکہ ملکی عوام کو عملی کارکردگی دیکھانا ہوگی پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی ائی کی جیت کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیت نے ثابت کیا کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے کے قابل نہیں بلکہ ملک چلانے کیلئے بہترین اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین عمران خان کی حکومت قائم ہوگی اور عوام کو کرپٹ اور امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارہ مل جائیگا۔
