سیاست خدمت کا نام ہے کامیاب ممبران علاقے کی عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج سے اتفاق ہونا بہت ضروری ہے۔ الیکشن میں ہار اور جیت تو ہوتی ہے لیکن ہمت سے کام لینا از حد ضروری ہے۔ ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہے لیکن ہر سیاسی نمائندے کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوامی مسائل و مشکلات کو بروقت حل کیا جا سکے نتائج پر ہم سب کو اعتماد کی ضرورت ہے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے ضمنی انتخابات کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تمام کامیاب ممبران کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ہر نمائندہ عوامی مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ دینے میں کردار ادا کریں کیونکہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرنا ہر نمائندہ کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔
