تحریر راجہ فاروق حیدر ۔۔والد گرامی ڈاکٹر راجہ اللہ دتہ خان
میرے والد ڈاکٹر اللہ دتہ خان مرحوم 20اکتوبر 1967کو بروز جمعتہ المبارک کے دن چند سال علالت کے بعد رخلت فرما گئے ۔ ان کی 55 ویں برسی قریب آرہی ہے آج بیٹھے بیٹھے سوچ آئی کہ میں اپنے والد صاحب کی زندگی پر کچھ لکھیوں اور انہیں خراج عقیدت پیش کروں بلاشبہ یہ ایک حقیقت ہے پرذی رو کا انجام فنا ہے بقا حراف ذات باری تعالی کا خاصہ ہے ۔ زندگی میں بے شمار عزیز اقارب دوست احباب بوچھڑ گئے جانے والے کبھی نہیں لوٹتے بلکہ ان کی یاد آتی ہے نظام قدرت ہے کل نفس ذائقہ الموت ہر ایک نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔
میرے والد ڈاکٹر راجہ اللہ دتہ خان مرحوم ڈنگہ ضلع گجرات کے راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے دادا جان راجہ دولت خاں علاقے کے زمنیدارتھے اور زریعہ معاشی کھیتی باڑی تھا والد صاحب نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایران میں سروس شروع کی اور 1940میں چیف میڈیکل آفیسر ایران کے عہدے سے ریٹائر منٹ لے کر اپنے آبائی قصبہ ڈنگہ ضلع گجرات میں پریکٹس شروع کردی اور بلدیاتی سیاست سے منسک ہوگے انہوں نے اپنے ڈاکٹری پیشے کو ہمیشہ خدمت خلق کا ذریعہ بنایا وہ عرصہ داراز ڈنگہ کے چئیرمین ، وائس چئیرمین کے عہدوں پر منتخب ہوتے رہے انہوں نے زندگی کی شام سے پہلے پہلے بے شمار رفاہی خدمات انجام دی ۔ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کے سیلاب ناگہاں کی آبادی کاری اور ہزاروں مہاجرین کی خور دو نوشی کا اہتمام کیا اور 14اگست 1947کو میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی عمارت پر سبز پلائی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا اور کئی من مٹھائی تقسیم کی اور ڈنگہ میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر نیاز احمد کے ساتھ عظیم الشان مسجد جامعہ مسجد عیدگاہ کی بنیاد رکھی اور جامعہ مسجد کے پہلے ایڈمنسٹریڑ منتخب ہوئے انہوں نے نادار اور غربا کا ہمیشہ خیال رکھا بے شمار ضرورت مندوں کو گھر بنانے کے لیے اراضی دی غریب لوگوں کا ہمیشہ مفت علاج کیا اور مالی معاونت بھی کی پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی اہل بیت پاک سے گہری مودت رکھتے تھے دسویں محرم کا جلوس ان کے دوا خانے کے سامنے رکتا اور مجلس امام حسین علیہ اسلام برپا ہوتی معصوم علی اصغر اور شہزادی بی بی سکینہ کی پیاس کی یاد میں سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام ہوتا جوکہ اب بھی جاری ہے اس وقت شیعہ سنی تمام مسالک مل کر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم مناتے تھے وہ ایک فقیرانہ مزاج رکھنے والے امن پسند انسان تھے انکساری ان کی طبیعت کا خاصہ تھی نام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی عزت و تکریم کرتے تھے بالخصوص سادات وہ بہت اختر ام کرتے انہوں نے ساری زندگی انسانیت سے پیار کیا وہ ہ وقت خدمت خلق کے جسے سے سرشار رہتے ڈنگہ کا راجہ بازار ان کی ملکیت تھا ۔
بیٹھے تھے چھاؤں میں اس کی جز نہ تھی
بڑھ جائے گی دھوپ اور یہ سایہ نہ رہے گا
۱۹۶۰ کی دہائی کے زمانہ ڈنگہ اور نواحی علاقوں میں سیلاب آیا جس سے ڈنگہ کا ہر عقبہ متاثر ہوا کسانوں آڑ معنویاں کا باری نقصان ہوا ان دنوں والد صاحب ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ غلہ منڈی آر ھتیوں کی تباہ شدہ اخباس اور نقصانات کا معانیہُ کرنے گئے تو وہاں سے واپسی پر بے ہوشی طاری ہوگئی پاکستان کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں علاج کے باوجود وہُ کئی سال علیل رہنے کے بعد وہ 20اکتوبر 1967کو جب ان کا انتقال ہوا تو میں اس وقت چھٹی جماعت کا طالب علم تھا میں ان دنوں حافظ غلام حیدر مرحوم سے قرآن مجید ناظرہ پڑھنے کے بعد 30 ویں سپارہ بہت ساری سورتیں اور سورہ مبارکہ یاسین اور ملک زبانی یاد کی ہوئی تھی ان کے آخری وقت ہم سب خاندان کے لوگ اور ان کے قریبی دوست یاسین تلاوت کررہے تھے کہ ان کی روح کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے پرواز کرگئی ۔
آسماں تیری محد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ تو آستہ تو اس گھر کی نگہبانی کرے
ہمارے گھر میں سوگ کا عجیب سماں تھا ان کے سوگ میں دوکانیں بند کردی گئیں والد کے پیش رو چئیرمین چوہدری محمد اسلم مرحوم نے مقامی سکول بند کروا دیے جنازہ کے موقعہ پر آنکھ اشکبار تھی ڈنگہ کی عوام نے بڑی محبت اور والہانہ عقیدت سے رخصت کیا 55 سال کا عرصہ بیت گیا وہ آج بھی ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی حسین یادوں کی مہک ہمیں ان کی موجودگی کا احساس دلاتی ہے اللہ تعالی انہیں آقائے دو جہاں اور اہل بیت اطہار کے صدقے دامن رحمت و مغفرت میں جگہ دے آمین۔ ۔
ہم تین ماؤں سے دس بھائی اور چار بہنیں تھی اب ہم بس تین بھائی حیات ہیں ایک بھائی کی راجہ خالد ڈنگہ میں کونسلر میں مقامی سیاست میں متحرک ہیں جبکہ ایک بڑے راجہ امان اللہ خان کینڈا میں مقیم ہیں راجہ فاروق حیدر سابق ممبر اورسیز ایڈوایز آل کونسل حکومت پاکستان ۔ سیکریٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈ ۔ سئینر وائس پریذیڈنٹ پاکستان اسلامک کلچرل سنٹر دی ہیگ
