سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی ، سابق سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی، ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں تقسیم کی
کوئٹہ: (سید شاہ زیب رضا) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، فائنل میں راولپنڈی ڈویژن نے کراچی ڈویژن کو 64 کے مقابلے54 پوائنٹ سے شکست دے دی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی تھے، انکے ہمراہ سابق سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی, ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن امان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد آصف فاروقی، بلوچستان اولمپکس کے ملک نثار شاہوانی، جنرل سیکرٹری بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن حاجی قاسم، کراٹے کوچ شاہ محمد شان بھی موجود تھے ایونٹ آرگنائزنگ سہیل احمد و دیگر تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی و درا بلوچ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایونٹ کروانے جارہے ہیں، بلوچستان کے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، 1995 کے بعد بلوچستان میں باسکٹ بال کے نیشنل ایونٹ کا انعقاد کروایا، بلوچستان میں آنے والے دنوں میں 3/4 نیشنل ایونٹ کروانے جارہے ہیں، محکمہ کھیل کی اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پروموٹ کیا جائے، انکے ٹیلنٹ کو اگے لایا جائے جس کے لیے جتنی کوشش ہوگی کرتے رہینگے، بعد ازاں کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے اور ونر اور رنر ٹیم کو ٹروافیوں سے نوازا گیا
