پوری قوم عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔عالم کاکڑ

Spread the love

کوئٹہ،پی ٹی ائی بلوچستان کے نائب صدر عالم کاکڑ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے ہیں۔

آئینی اختیارات سے تجاوز کرنے والے الیکشن کمیشنر کو برطرف کیا جائے۔نائب صدر پی ٹی ائی بلوچستان

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نائب صدر عالم کاکڑ نے کہا کہ پوری قوم چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے آقاوں کو خوش کرنے کیلئے جلد بازی میں آئینی اختیارات سے تجاوز کرنے والے الیکشن کمیشنر کو برطرف کیا جائے انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان واحد عوامی لیڈر ہے جنہوں نے قوم کو متحد کیا اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے کسی بھی شخص کی انا کی تسکین کیلئے ہونے والے فیصلہ کو پوری قوم نے مسترد کیا نا احکام کو لکھ کے دیا گیا فیصلہ عوام کو نامنظور ہے۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نائب صدر عالم کاکڑ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری قوم چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان قوم کا لیڈر تھا قوم کا لیڈر ہے اور ہمیشہ قوم کا لیڈر رہے گا۔ عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک بن سکے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو کرپٹ اور چور سیاسی لیڈروں سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں