چین پاکستان کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔حسن نوریان

Spread the love

کراچی،ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان صائمہ افغان ڈائریکٹر امت اور دیگر صحافیوں کے ساتھ کانفرنس کے بعد گروپ فوٹو۔

ایران دنیا میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔قونصل جنرل کا پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی(نمائندہ صائمہ افغان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ان کا ملک پاکستان کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں ایران نے اپنے ملک میں پاکستان کے بارڈر تک 950 کلو میٹر تک لمبی پائپ لائن بھچائی ہوئی ہے جس کا معاہدہ 2012ءمیں ہوا تھا اور معاہدے کے تحت 25 سال کے لئے پاکستان کو 60 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس فراہم کرنا تھا ،بد قسمتی سے اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ،و ہ جمعہ کو خانہ فرہنگ ایران میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،ا س موقع پر نائب قونصل جنرل ودیگر بھی موجود تھے،ایک سوال پر قونصل نے کہا کہ ماضی 1990 میں 2700 کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا ایک معاہدہ آئی پی آئی ،ایران ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا تھا ،جس کے تحت بھارت کو بھی 90 ملین کیوبل فٹ گیس فراہم کرنا تھا،لیکن بھارت اس معاہدے سے نکل گیا اس پر اس لئے عملدرآمد نہیں ہوسکا،قونصل جنرل نے کہا کہ جلد ایک ایرانی 5 رکنی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوںکے افراد شامل ہوں گے اور اس وفد کے دورے کے موقع پر دو مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے،انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ 6 ماہ میں 580 ملین ڈالر کی تجارت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاملات پر کمیٹی بنانے پر بھی غور ہورہا ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو فوڈ آئٹم سمیت مختلف مشینری تعمیرات کا سامان،میڈیسن اور چاکلیٹ وغیرہ برآمد کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت مغربی ممالک کی جانب سے ایران کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور گزشتہ دنوں ایران میں میسمینی نامی لڑکی کی موت کوایشو بنا کر ایران میں فسادات کرائے گئے ،جبکہ ایران کے صدر نے مرنے والی لڑکی والدین سے رابطہ کیا اور انہیں صاف شفاف تحقیقات کا یقین دلایا،مرنے والی لڑکی کی لاش کا 19 ڈاکٹروں کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے موت کا جائزہ لیکر رپورٹ تیار کی اور اس ٹیم میںپرائیوٹ ڈاکٹرز بھی شامل تھے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یہ غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ایران میں خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ،جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے ،ایران میں خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیں،25 فیصد خواتین کو ملازمتوں میں حصہ دیا جاتا ہے ،1100 ججز خواتین ہیں،700 اداروں کی سربراہ خواتین ہیں،99.9 فیصد خواتین تعلیم حاصل کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ میسمینی فرقہ واریت ،نسل پرستی اور جنسی پھیلاو رکھنے والی خاتون تھی،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کی خود کشی کی تعداد ایک لاکھ خواتین میں سے 1.3 ہے ،جبکہ امریکہ میں ایک لاکھ میں 6 فیصد خواتین خودکشیاں کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ میسمینی کا معاملہ اچھالنے کے لئے امریکہ میں 1500 سے زائد آرٹیکل لکھے گئے ،اسی طرح برطانیہ میں لکھے گئے کالم کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے اور جرمنی میں 900 کالمز لکھے گئے اور اٹلی میں بھی 500 کے قریب کالم چھاپے گئے،انہوں نے کہا کہ میسمینی کی آڑ لیکر پینٹاگون ،اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتا ہے،لیکن ہم کسی صورت ایسا ہونے نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک 40 سال سے پابندیوں کا سامنا کررہاہے،جبکہ 8 سال ہمیں جنگ میں دھکیلا گیا،اس جنگ میں صدام حسین نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کرتے ہوئے ہمارے لوگوں کو شہید کیا،انہوں نے کہا کہ ایران میں داعش کے زریعے بدامنی پھیلانے کے لئے بڑی تعداد میں ہتھیار پہنچائے گئے ،لیکن ایران کی حکومت نے عوام کے تعاون سے اس سازش کو بھی ناکام بنایا،ایک سوال پر قونصل جنر ل نے کہا کہ ہمیں پابندیوںکا سامناکرنے کا اچھا تجربہ ہے اس لئے اگر کوئی نہیں پابندی عائد کی جاتی ہے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ،انہوں نے کہا کہ افغانستان پر 20 سال تک فوج کشی کر کے امریکہ کچھ حاصل نہیں کرسکا اور بل آخر وہاں سے راہ فرار اختیار کرنا پڑی،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے ایران کو 45 لاکھ افغانیوں کی میزبانی کرنی پڑرہی ہے او ر اسی طرح سے پاکستان میں بھی افغان پناہ گزین موجود ہیں،انہوںنے کہا کہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 6 سے زیادہ ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور دونوں سربراہان کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورشنگھائی تنظیم کے اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی،اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جون میں ایران کا دورہ کیا،دو نوں ملکوں کے درمیان اچھے برادرانہ تعلقات ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تعلقا ت میں مزیدبہتری آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں