ڈاکٹر خان وزیر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال خان پور کرپشن کا پول کھلنے پر حواس باختہ ہوگیا۔ مقامی صحافی کے خلاف محاز کھول لیا۔
تفصیلات کے مطابق خان پور کے سرکاری ہسپتال کے ایم ایس
خان وزیر نےہسپتال میں بدنظمی اور کرپشن پرآواز اٹھانے پر مقامی صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروادیا
خان وزیر خان نے مقامی صحافی پر الزام عائد کیا کہ میرے آفس میں آ کر گریبان پکڑ کر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ ہسپتال میں موجود سی سی ٹی وی کیمرہ جات خان وزیر کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے کے لئے کافی ہیں
قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اگر واقعی اس طرح کا کوئی وقوعہ سرزد ہوتا تو یقینا ہسپتال میں موجود کثیر تعداد سٹاف صحافی کی درگت بنا کر حوالے پولیس کر دیتے ہسپتال خانپور میں بدنظمی روز روشن کی طرح عیاں ہے ہسپتال سے آکسیجن سلنڈر پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل ہونا بھی سامنے آیا ہے ہسپتال میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر ہسپتال میں برائے نام اور پرائیویٹ کلینکس پر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ہسپتال سے سرکاری ادویات کے خرد برد ہونے کا بھی چرچا ہے ہسپتال کے بجٹ میں مبینہ طور پر کرپشن کی مد میں گھپلوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات خواتین کے چیک اپ کے لیے الٹرا ساؤنڈ روم اور دیگر جگہوں پر نصب ہیں جہاں ہونے والی ایکٹیویٹی ایم ایس آفس میں دیکھی جا سکتی ہے حوا کی بیٹیوں کی برہنہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ایم ایس کے کنٹرول میں جو کسی بھی نا جائز مقصد کے حصول کے لئے استعمال ہوسکتی ہے ہے ایم ایس کو اپنے دفتر سے باہر نکل کر ہسپتال میں وزٹ کرنے زحمت بھی گوارا نہ ہے ایم ایس آفس میں بیٹھ کر خان وزیر من پسند لوگوں کے ساتھ گپیں
مارکر کر ڈیوٹی کا ٹائم پورا کرتا ہے ہسپتال کا کنٹرول خان وزیر کے بس سے باہر ہے ڈاکٹر اپنی من مانی کرتے ہیں آئے روز سٹاف کے آپس میں جھگڑے کی خبریں عام ہیں نے اسٹاف کو کنٹرول نہ کر سکنے والا ایم ایس اپنی نااہلی کا ملبہ صحافی پر ڈال کر اسے ہراساں کرکے خود پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے لوکل اخبار میں لگنے والی چند خبروں پر ایم ایس جیسے ذمہ دار عہدے پر فائض ڈاکٹر خان وزیر خان کی بوکھلاہٹ اور احمقانہ عمل اس بات کی تصدیق کر رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہی نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ایم ایس کی کرسی پر براجمان رہنے کے لیے لیے خان وزیر خان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ہے یہ بات واضح ہو چکی ہے
متاثرہ صحافی رانا علی اور وقاص سپروائزر سیکیورٹی نے وزیراعلی پنجاب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اخراج اور اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال خانپور خان وزیر خان کے
خلاف وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سیکرٹری ہیلتھ کمشنر بہاولپور سی او ہیلتھ رحیم یار خان سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔۔
