قتل میں ملوث مجرمان کیخلاف حکومت وقت قانونی کارروائی کریں۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد) اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ وقت کی اشد ضرورت ہے صحافی حضرات کی وجہ سے ہم سب ہر خبر سے باخبر ہوتے ہیں صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہے صحافیوں کا تحفظ حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سینئیر صحافی ارشد شریف کی مغفرت فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔
