یو سی چارہان سے سابق کونسلر چوہدری ابرار احمد نے برادری و اپنے حلقہ احباب تقریباً 250 لوگوں کے ساتھ اور راجہ اختر محمود نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
مری(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مری کوٹلی ستیاں کو ضلع کا درجہ دینے پر تحریک انصاف کا یوم تشکر اور آتشبازی، یوسی بن سے پارٹی کارکنان کا ایک بڑا قافلہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع مری عمر نوید ستی کی قیادت میں یو سی بن سے روانہ ہوا، جس میں صدر یو سی بن راجہ یاسر منیر کھیٹوال، جنرل سیکرٹری راشد حبیب یو سی بن، سماجی شخصیت سرپرست اعلیٰ لوہر بیلٹ نیو مری پریس کلب راجہ بابر ستی،صوبیدار معروف ستی ،راجہ ہارون، ٹیچر ناظم ستی، ایڈمنسٹریٹر حرا سکول کھلابٹ راجہ امجد کھیٹوال،راجہ نصیر ستی ، راجہ عابد زرداد، راجہ طارق ستی، راجہ تبارک ستی، راجہ بابر اسحاق، طلعت ستی،عباس ستی،فیضان ستی یوتھ ونگ مری ،لوہر بیلٹ کی آواز ظفر سعید ستی، عاطف راوف ستی،صحافی افراز کھیٹوال، پی ٹی آئی کارکنان اور علاقہ عوام نیو مری گلہڑہ گلی پہنچے جہاں پر نائب صدر مری راجہ سعد سراج، پارٹی کارکنان و دیگر نےانکا شاندار استقبال کیا نیو مری یو سی چارہان نائب صدر راجہ سعد سراج کھیٹوال، صدر یو سی چارہان امجد کھیٹوال، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے باقائدہ ضلع مری کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع مری عمر نوید ستی، نائب صدر ضلع مری راجہ سعد سراج کھیٹوال، راجہ جاوید صدر یو سی گہل ، فخر شاہ کاظمی،عمر فاروق ستی ، راجہ واجد نواز کھیٹوال،راجہ حسن اختر، یونین کونسلز بن، گہل، چارہان کے صدور، یوسی چارہان سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد اعوان،شہباز مسعود، سردار امجد جنرل سیکرٹری یو سی بن راشد حبیب و کارکنان نے ضلع مری کا کیک کاٹا،یو سی چارہان سے سابق کونسلر چوہدری ابرار احمد نے اپنی برادری اور حلقہ احباب تقریباً 250 لوگوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اسکے علاؤہ وائس پریذیڈنٹ چمبر آف کامرس راجہ اختر محمود نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، نیو مری سے عوام کے سمندر پر مشتمل قافلہ مری جی پی او چوک کی جانب رواں دواں ہوا ڈنہ کے مقام پر مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے اس قافلے میں شمولیت اختیار کی، ڈنہ کے مقام پر لوہر بیلٹ کی عوام نے صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی کا پھولوں کی پتیوں نچھاور کرکے نعروں کے ساتھ دونوں نمائندگان کا پرتپاک استقبال کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے جو کہا آج کر دیکھایا، آج مری و کوٹلی ستیاں کے باسی ضلع مری میں رہتے ہیں، ہم نے کوہسار یونیورسٹی سمیت دیگر کئی ایک منصوبوں پر مبنی جو وعدہ کیے انکی تکمیل کی، حلقہ میں کروڑوں کے فنڈز لا کر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، مستعفیٰ رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ساتھی رکن صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی کی مری جی پی او چوک میں یوم تشکر کی تقریب سے خطابات کیے، نیومری لوہر بیلٹ سے عمرنوید ستی جنرل سیکرٹری ضلع مری، نائب صدر ضلع مری راجہ سعد سراج کھیٹوال کی قیادت میں آنیوالے کارکنان نے یوم تشکر کی تقریب کو بھرپور رونق بخشی، تقریب میں ضلع راولپنڈی کے رہنما ندیم عباسی، ضلع مری صدر سہیل عرفان عباسی، سٹی صدر راجہ ہارون محفوظ، حاجی راجہ خلیل احمد، سابق صدر سابق ناظم مری محمد خورشید عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید، عنصر ممتاز عباسی، سہیل عباسی المعروف بلو، آئی ایس ایف کے نوجوان رہنما مدثر عباسی، عمرخطاب عباسی، ق لیگ کے راشد عباسی، ظہور عباسی، چوہدری زاہد، اذان عباسی، محمد کاشان اور دیگر نے شرکت کی، تحریک انصاف مری کے ورکرز اور دیگر ذیلی تنظیموں نے ضلع مری کے پروگرام کو رونق بخشی، آخر میں رکن قومی اسمبلی نے تمام تقریب کے شرکاء جن میں خان برادری کارکنان سے عمران خان اور پاکستان سے وفا کا حلف لیا، تقریب میں مری پولیس سے واک تھرو گیٹ لگوائے گئے یوم تشکر کی خاص بات جو دیکھنے کو ملی وہ کوٹلی ستیاں سے آئے رکن پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی تھے جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں مری پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اب تک مری کو دیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیل بتائی، جن میں مری کی مختلف سڑکیں، سکولوں کی اپگریڈیشن اور دیگر کئی ایک منصوبہ جات کی مد میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیے جانے والے فنڈز تھے۔
