لندن رپورٹ عارف چودھری
پاکستان نیوی، وزارت بحری امور کی سرپرستی میں 10 سے 12 فروری 2023 تک کراچی، پاکستان میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کا انعقاد کر رہی ہے۔
ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا جس کے بعد وزیر کمرشل، میری ٹائم ایڈوائزر اور اتاشی ڈیفنس پروکیورمنٹ نے ریمارکس دیئے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی جانب سے شرکاء کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔ حاضرین کو تقریب کے مواقع اور امکانات بشمول شرکت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
PIMEC ایک تین روزہ ایونٹ ہو گا جس کا انعقاد پاک بحریہ کے ذریعے کیا جائے گا جس کا مقصد بین الاقوامی اور قومی اسٹیک ہولڈرز کو کراچی کے پورٹ سٹی میں میری ٹائم ایرینا میں اکٹھا کرنا ہے۔ یہ تقریب پاکستان کے امیر بحری میدان میں بحری صلاحیت اور مواقع کے بارے میں اختراعی خیالات کا تبادلہ کرنے کا ایک بازار ثابت ہو گی۔
سیشن میں مختلف بزنس گروپس اور ڈیفنس اور میری ٹائم انڈسٹری کی معروف فرموں کے ساتھ میڈیا گروپس نے شرکت کی۔
