کشمیریوں کی بنیادی حقوق آزادی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھینگے،شافع حسین

Spread the love

وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کے معصوم کشمیری کشمیر کی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنے ناجائز قدم وادی کشمیر میں رکھے. جس کے خلاف آج بھی ہر کشمیری اور محب وطن پاکستانی سراپا احتجاج ہے ۔ آج اس یوم سیاہ دن کے موقع حوالے سے ہم پوری قوم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی بنیادی حقوق آزادی, اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کر کے اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق ان کو استصواب رائے کا حق دے اور کشمیریوں کی حقیقی آزادی تسلیم کرے۔ مرکزی رہنما چوھدری شفائع حسین نے کہا انشاءاللہ وہ دن دور نہی جب مقبوضہ کے معصوم کشمیری کشمیر کی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔اور ایک خودمختار کشمیری کی زندگی گزراینگے۔انشاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں