اریب احمد مختارنے کہا کہ یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان شایان شان طریقے سے منائیں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارنے کہا کہ یکم نومبر جشن آذادی گلگت بلتستان شایان شان طریقے سے منائیں گے اس سلسلے میں مرکزی تقریب چنار باغ میں ہوگی جہاں معزز مہمان پر چم کشائی کے بعد ہیروز کے مقبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائیں گے جس کے بعد مرکزی تقریب سے مہمان خصوصی اپنے خطاب میں آذادی کے ہیروز اور غازیوں کو ان کے قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے اس کے علاوہ وزراء، مشیروں، اور سول و عسکری حکام بھی شہدائے آذادی گلگت بلتستان کے مزاپر پھولوں کے چڑھائے گے۔ ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں یکم نومبر جش آذادی گلگت بلتستان کے تقریبات کے سلسلے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہناتھا کہ یکم نومبر کو منانے کیلئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں گے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ گلگت نے مرکزی تقریب کے انتظامات حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کو تیز کردیا ہے، جس میں چنار باغ کو خوبصورت طریقے سے سجانے کیلئے بلدیہ سنیٹری سٹاف مصروف عمل ہے جبکہ صفائی ستھرائی چیف آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذیعے مکمل کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے گلگت بلتستان کے سرکاری ادارے جشن آزادی کے سلسلے میں خیر مقدمی نعروں پر مشتمل پینا فلیکس بنوائیں گے،اور اپنے اپنے دفاتر میں چسپاں کریں گے۔ یکم نومبر کے سلسلے میں چنا باغ کو قومی پرچم کے جھنڈیوں سے مزئین کریں گے اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، سٹی مجسٹریٹ شیر باز علی خان، سپورٹس آفیسر ضلع کونسل اخون محمد علی، اور محکمہ تعلیم کے میڈیا کوآرڈینیٹر عثمان ولی خان و دیگر آفیسر ان شریک تھے۔ اجلاس کے آخر میں ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمدمختار نے اس عظم کا اظہار کیا کہ زمہدار قومیں کبھی بھی اپنے شہدا کے قربانیوں کو نہیں بھولتی ہیں بلکہ انہیں یاد کرکے اپنے مستقبل کے معماروں کو منتقل کرتی ہے، ہمارے ہیروز نے ہمارے آج کیلئے اپنا کل قربان کردیا ہے جنکی وجہ سے ہم آذاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں وقت آنے پر ہم اپنے ملک اور علاقے کے سلامتی کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں