کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں زیرِ صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔نعت کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔محمدامین میر نےتمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا اور ادارے کے مرحومین سمیت تمام مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔ڈاکٹر شاہد تنویر جنرل سیکرٹری نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی اور فنانس سیکرٹری کی عدم موجودگی میں فنانس رپورٹ بھی پیش کی۔اس اجلاس میں ماہ نومبر میں علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ اس بار بھی حسبِ سابق یومِ اقبال گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ہی منایا جائے گا۔اس اجلاس میں شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ سی ڈی سی نے گورنمنٹ منیر شہید سکول جہلم کینٹ میں غریب اور مستحق طلباء وطالبات کے لیئے 129-یونیفارم عطیہ کیئے ہیں۔علاوہ ازیں سی ڈی سی اس سے پہلے اقبال لائیبریری روڈ پر لوگوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیئے بورنگ کروا کر ایک نلکا بھی لگوا کر عطیہ کر چکی ہے۔تاکہ وہاں پر تمام لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا۔کہ ایک یتیم بچی کی شادی تھی۔جس کے لیئے سی ڈی سی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد امین میر نے مبلغ تیس ہزار روپے کا عطیہ دیا۔اس اجلاس میں سی ڈی سی کے ماہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات کے لیئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیئے بھی مشاورت کی گئی۔تمام شرکاء کی باہمی مشاورت سے چیئرمین الیکشن کمیشن پروفیسر قدرت علی سیالوی اور ممبران میں میجر (ر) ذرغون گل خان اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم محمد زاہد ساہی نامزد ہوئے۔اس اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شاہد تنویر،محمد امین میر،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،میجر(ر)ذرغون گل خان،ارشدمحمود مبارک،چوہدری عبدالوحید،سید اختر علی شاہ اور آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی تواضع کے لیئے ایک پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس پارٹی کے میزبان ڈاکٹر محمد اسد مرزا تھے۔
اس پارٹی کے بعد یہ ماہانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں