حکومتی اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔عظمی چوہدری

Spread the love

موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ورکر پی ٹی ائی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ حکومت وقت کے جھوٹے وعدے اور اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے موجودہ حکومت صرف جھوٹے وعدوں و دعووں میں ماہر ہیں کیونکہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرنا ایماندار لیڈر کا کام ہے اور موجودہ حکومت میں ایسا ایماندار اور مخلص ہے نہیں کہ وہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کچھ کر سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان نے ملکی عوام کو جگایا عوام میں ایک شعور بیدار کیا تا کہ پاکستان عوام چند کرپٹ اور رشوت خور لیڈروں کے غلامی سے آزاد ھو سکے اور پاکستان ایک خودمختار ملک بن سکے اور عوام کو اپنی بنیادی سہولیات اور حقوق مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں